بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے آئے فیسکو اہلکاروں کو دھمکیاں
تھانہ بلوچنی کے علاقے میں ملزموں نے اہلکاروں کو سرکاری کام سے روک دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے لئے آئے فیسکو اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔تھانہ بلوچنی کے علاقے میں فیسکو اہلکاروں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی گئی تو اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر فیسکو اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ان سے مزاحمت شروع کردی اور انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔