کمشنر کا شہر بھر کا دورہ، الائیڈ ہسپتال ٹو کے نئے بلاک کا معائنہ

کمشنر کا شہر بھر کا دورہ، الائیڈ ہسپتال ٹو کے نئے بلاک کا معائنہ

نڑوالا روڈ پر 55 ایکڑ رقبے پر محیط کلیم شہید پارک کا بھی دورہ کیا گیا

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الائیڈ ہسپتال ٹو کا دورہ کیا اور نئے بلاک کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری تعمیراتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ الائیڈ ہسپتال ٹو کا نیا بلاک شعبہ صحت میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں گراں قدر اضافہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے نئے بلاک کی تعمیر کے لیے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔بعدازاں کمشنر نے نڑوالا روڈ پر 55 ایکڑ رقبے پر محیط کلیم شہید پارک کا دورہ کیا اور پارک کے واکنگ ٹریک پر چل کر دستیاب سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پارک کی ماسٹر پلاننگ کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد کو ہدف تفویض کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پارک میں بوٹنگ اور جاذبِ نظر فوارے کو فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں