نوسر بازوں نے شہری کا لال پمپ اور دیگر سامان لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے شہری کو لال پمپ اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے طارق آباد پل کے قریب نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری سے لال واٹر پمپ اور دیگر سامان ہتھیا لیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔