ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد کا مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)گزشتہ روز ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد محمد عثمان طارق بٹ نے مختلف ناکہ جات اور ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔
گزشتہ روز ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد محمد عثمان طارق بٹ نے مختلف ناکہ جات اور ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے۔