موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جا رہا:صوبائی وزیرتعلیم

 موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ  نہیں کیا جا رہا:صوبائی وزیرتعلیم

لاہور(خبر نگار)سرد موسم پرسکولوں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح کیاہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔۔

 صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی سکول 12 جنوری سے معمول کے مطابق کھل جائینگے ۔سوشل میڈیا پر سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق افواہوں کی کوئی حقیقت نہیں۔ تعطیلات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ والدین اور طلبہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں