رائیونڈ تا شاہدرہ گرین بیلٹ پر 15 جنوری سے کام شروع،صوبائی وزیر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے انتظامی امور بارے اجلاس ہوا۔۔۔
پنجاب میں موجود 21 ایجنسیز کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور تحصیل سطح تک مانیٹرنگ بارے جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واسا پنجاب کے ماڈل کی طرز پر افسروں کو نئے اضلاع میں تعینات کیا جائیگا۔ رائیونڈ سے شاہدرہ تک ریلوے لائن کے اطراف 40 کلومیٹر گرین بیلٹ پر 15 جنوری سے کام کا آغاز کردیا جائیگا۔