اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت میں واقع گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات کئے اور عبادات میں مصروف مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔۔۔
مختلف گرجا گھروں کے باہر پولیس افسران اور جوان الرٹ رہے، اسی طرح داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی گئی جبکہ واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔