بلوچنی:پی پی 99 کے سکولوں میں ترقیاتی کاموں کا آ غاز
بلوچنی (نمائندہ دنیا )سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 99 رانا شعیب ادریس خاں نے اپنے حلقہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول 73 ر ب ٹبی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 73 ر ب ٹبی، گورنمنٹ پرائمری سکول 62 ر ب مال چک اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 62 ر ب میں کلاس رومز، ٹائلٹ بلاکس اور چار دیواری کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی۔ اس موقع پر رانا شعیب ادریس خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر کے سکولوں کو ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کر کے تعلیم دوستی کا عملی ثبوت پیش کیا ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد راؤ عبدالکریم خاں نے کہا کہ رانا شعیب ادریس نے اپنے حلقہ کے سکولوں کے لیے ضلع بھر میں سب سے زیادہ فنڈز حاصل کر کے تعلیم کے فروغ کے لیے واضح اقدامات کیے ہیں۔ ڈی ای او ایلیمنٹری حافظ محمد ذاکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سرکاری سکولوں کو معیاری بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ سپیشل کوارڈینیٹر ٹو منسٹر تعلیم ہاشم توصیف خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے میں فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کر کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ڈپٹی ڈی ای او جڑانوالہ چودھری عبد الغفار گجر نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سکولوں کی انتظامی اور تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے ۔