ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری ،مسائل کے فوری حل کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور موصول ہونے والی درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کے افسروں کو درخواستوں کا باقاعدہ فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔