ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں، کمشنر مردان
مردان(نمائندہ دنیا)کمشنر مردان ڈویژن محمد جاوید مروت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مردان ڈویژن کا کہنا تھا کہ مردان کے بعد ضلع صوابی میں بھی سول اور پولیس انتظامیہ کی مشترکہ کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں گی جبکہ مستقبل میں اس عمل کو تحصیل اور سرکل کی سطح تک توسیع دی جائے گی، ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی اور فرائض کی ادائیگی میں سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔