یو این کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے، صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر

یو این کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے، صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات یقینی بنائی جائیں، یوم حق خودارادیت پر پیغام

اسلام آباد (این این آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔ یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ظلم، جبر اور تشدد کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے مؤقف سے کبھی انحراف نہیں کیا، بھارتی افواج نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی تمام حدیں عبور کر لیں۔ صدر آزاد کشمیرنے اقوام متحدہ اور مہذب عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے سات دہائیاں قبل کشمیری عوام سے کیا گیا حقِ خودارادیت کا وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا، حالانکہ یہ عالمی ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی اداروں، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات اور نگرانی کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں