نجی سکو لوں کو بھی نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ میں شا مل کرنیکا فیصلہ

نجی سکو لوں کو بھی نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ میں شا مل کرنیکا فیصلہ

وفاقی وزارت تعلیم کے تحت نیشنل فاؤنڈیشنل لرننگ اسیسمنٹ منعقد کی جائیگی یہ امتحانات پانچویں، آٹھویں جماعت کی سطح پر منعقد ہونگے، وفاقی سیکرٹری تعلیم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت نے پاکستان کے تعلیمی جائزے کے نظام میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے پہلی بار نجی شعبے کے سکولوں کو بھی ’’نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ‘‘ (این اے ٹی) 2026میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزارت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سطح پر ’’نیشنل فاؤنڈیشنل لرننگ اسیسمنٹ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ ابتدائی جماعتوں میں تعلیمی نتائج کو جانچا جاسکے۔

وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب نے بتایا کہ وزارت نے قومی اسیسمنٹ فریم ورک کو پائیدار ترقی کے اہداف (SDG-4)کے اشاریوں سے ہم آہنگ کیا ہے۔ ندیم محبوب نے کہا کہ یہ امتحانات پانچویں اور آٹھویں جماعت کی سطح پر منعقد ہوں گے جن میں تمام صوبوں اور علاقوں کے سکولز شامل ہوں گے، نجی شعبے کو اس دائرہ کار میں لانے سے ملک بھر میں تعلیمی نتائج کی ایک جامع اور حقیقی تصویر سامنے آئے گی۔ نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2026اور نیشنل فاؤنڈیشنل لرننگ سٹڈی کے تحت سائنسی بنیادوں پر سیمپلنگ کے ذریعے 20ہزار سے زائد طلبا کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ نتائج کی شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں