میئر کا کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

میئر کا کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یومِ حقِ خود ارادیتِ کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ۔۔۔

کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت حاصل ہونا چاہیے ،5 جنوری 1949ء کی قرارداد آج بھی عالمی ضمیر سے سوال کر رہی ہے اور کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، میئر کراچی نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں