حلف نامے کی شرط پرایس او پی پر عمل کرانے والی دکانیں کھولنے کا فیصلہ

حلف نامے کی شرط پرایس او پی پر عمل کرانے والی دکانیں کھولنے کا فیصلہ

تین روز بند دکانوں کے مالکان درخواست دے سکیں گے ، حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر گرفتاری کی جائے گی ،اجلاس کراچی میں روڈ سائڈ تجاوزات کی مرتکب 430 دکانیں اور 177 ہوٹلز بند کئے گئے ہیں ،کمشنر کراچی کو اے سی ہیڈ کوارٹرز کی بریفنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سیدحسن نقوی کی زیرصدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ، فٹ پاتھوں،سڑکوں اور سروس روڈز پر قائم تجاوزات اور سٹنگ کے بڑھتے ہوے رجحان کی روک تھام کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مہم جار ی رکھنے کی ہدایت کر تے ہوے کہا کہ دکانداروں سے انتظامیہ کے ایس او پی پر عمل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ یس او پی پرعمل کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو دور کرنے کی اورسرکاری زمینوں سے تجاوزات کے خاتمہ کی حکومت کی کوششیں بارآور ہوں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ گیا کہ جو دکاندار ایس او پی پر عمل کرنے کی تحریری یقین دہانی کرانے کے لئے حلف نامہ جمع نہیں کرائے گا اس کی بند دکان نہیں کھولی جائے گی ۔تین روز بند رہنے والی دکانوں کے مالکان متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفترمیں حلف نامہ جمع کراسکتے ہیں۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ایس او پی جمع کرانے والے دکانوں کومرحلہ وار کھولا جائے گا تاہم ایس او پی کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانوں کے لئے لازمی ہوگا کہ ان کی دکان کو سیل ہوئے تین روز مکمل ہوچکے ہوں حلف نامہ جمع کرانے کے بعد ایس او پی کی خلاف ورزی پر گرفتاری کی جاسکے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جاے گی۔

اس سے قبل اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ز رابعہ سید نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس کے مطابق اب تک مختلف اضلاع میں چار سو تیس 430 دکانیں سر بمہر کی گئی ہیں جبکہ ایک سو ستتر 177 روڈ سائڈ ہوٹلرز سیل کئے گئے ہیں۔سب سے زیادہ 246کانیں ضلع جنوبی میں سر بمہر کی گئی ہیں جبکہ ضلع شرقی میں 98، ضلع وسطی میں بر ڈز مارکیٹ کی 22 دکانوں سمیت 27 دکانیں سربمہر کی گئی ہیں کورنگی ضلع میں 33 دکانیں سیل کی گئیں۔ جبکہ روڈ سائڈ سیل کئے جانے والے 177ہوٹلز میں جنوبی میں 76 ضلع شرقی میں 52 ضلع وسطی میں 19 کورنگی میں 31 شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں