ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ کے3ملزم دھرلئے گئے

ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ کے3ملزم دھرلئے گئے

تھانہ بٹالہ کالونی اور مدینہ ٹاؤن کے علاقوں سے گرفتاری پر مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ کے تین ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کوقابو کرلیا۔ جو اہل علاقہ کیلئے خطرہ بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقوں سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو روک کر چیک کیا۔ جنکے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر انہیں دھر لیا گیا۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں