تحصیل انتظامیہ کا فیملی فیسٹیول ختم

تحصیل انتظامیہ کا فیملی فیسٹیول ختم

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) کمالیہ میں تحصیل انتظامیہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ فیملی فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔

فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے خواتین، بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے گراؤنڈ میں فیملی فیسٹیول میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے گھڑ مالکان نے گھڑ ڈانس مقابلوں میں حصہ لیا۔ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے دلکش رقص نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، شائقین نے خوشی کے اظہار میں نوٹ بھی نچھاور کیے ۔ میوزک، مشاعرہ اور پینٹنگ کے مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں