شدید سردی : مچھلی منڈیوں میں رش، قیمتیں دگنی ہو گئیں

شدید سردی : مچھلی منڈیوں میں رش، قیمتیں دگنی ہو گئیں

منڈی میں رہو مچھلی 450 اورسول مچھلی 2100 روپے کلوفروخت ضروری اشیاکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں،شہری

 لاہور(آن لائن)موسم کے سرد ہونے کے ساتھ ہی شہر کی مچھلی منڈیوں میں فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے باعث منڈیوں میں رش بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مچھلی کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے مچھلی کھانا عام شہریوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے اور مہنگائی نے غریب کی قوت خرید مزید کم کر دی ہے۔

دوسری جانب مچھلی فروشوں کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ مارکیٹ میں رہو مچھلی 450 روپے فی کلو، سول مچھلی 2100 روپے فی کلو، سنگھاری مچھلی 1400 روپے فی کلو، جبکہ ملی اور بام مچھلی ایک ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔شہریوں نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور ضروری اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں