مختلف واقعات میں مسلح افراد کا دو خواتین پر بدترین تشدد
شہناز اور آمنہ ملزموں کانشانہ بن گئیں،مقدمات درج،تلاش جاری تھانہ ساندل بار کے علاقے میں ملزموں نے باپ بیٹیوں کو قابو کرکے تشدد بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے مختلف واقعات میں دو خواتین کوبدترین تشددکانشانہ بناڈالا ۔تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہناز بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسے دیرینہ رنجش پر تشدد کا نشانہ بنادیا۔سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے غلام آباد کی رہائشی آمنہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش پر اسے ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ ساندل بار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالطیف نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ موجود تھا کہ ملزموں نے انہیں ڈنڈوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا ۔پولیس نے ملزموں کی تلاش اورقانونی کارروائی شروع کردی۔