جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی

جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی

لیاقت آباد اورحمید پارک کی خواتین سے نامعلوم مقام پر لے جا کر درندگی سرگودھا روڈ اور جھمرہ کی جناح آبادی میں مہمان لڑکی اور بچی ہوس کاشکار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنادیاگیا ۔ تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے محلہ لیاقت آباد کے رہائشی عثمان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی ہمشیرہ کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تھانہ جھنگ بازار کے ہی علاقے حمید پارک میں ریحانہ کی شادی شدہ بیٹی کو ملزم نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی جبکہ دویگر واقعات میں ملزموں نے مہمان لڑکی اور کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ثمینہ نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی لاہور سے فیصل آباد آئی تو ملزم نے قابو کر لیا اور ساتھ لے جا کر زیادہ کا نشانہ بنا دیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ تھانہ جھمرہ کے علاقے جناح آبادی کے سلطان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسکی کمسن بیٹی کو قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بناکر دھمکیاں دیتے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں