واسا کی جدید مشینری کیساتھ تحصیل جھمرہ میں ڈیسلٹنگ
پونڈنگ پوائنٹس پرجمع گندہ پانی سیوریج لائنوں میں ڈال دیاگیا،ایم ڈی واسا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی قیادت میں آپریشنز افسرو ں اور سٹاف نے جدید مشینری کیساتھ تحصیل چک جھمرہ میں ڈیسلٹنگ کروائی ۔انہوں نے آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے 50 سیور مین متعین کئے جنہوں نے جدید بکٹ مشینری کے ساتھ سانگلہ جھمرہ روڈ، جھمرہ چنیوٹ روڈ اور سبزی منڈی روڈ پر ڈیسلٹنگ مکمل کی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل سطح پر واسا فیصل آباد سیوریج لائنوں کی مکینیکل مشینوں سے صفائی کرنے سے نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا ہو گی۔ تحصیل چک جھمرہ کے پونڈنگ پوائنٹس سے ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے جمع گندے پانی کی نکاسی سیوریج لائنوں میں ڈال کر مکمل کی گئی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنا رہا ہے ۔