کمشنر کے 3 تحصلیوں کے دورے، عوامی بہبود اقدامات کا جائزہ
جھمرہ، بھوانہ، اٹھارہ ہزاری میں صفائی، سیوریج مسائل حل سمیت دیگر ہدایات جاری
فیصل آباد،چنیوٹ، بھوانہ،اٹھارہ ہزاری (خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندگان دنیا) وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات پرکمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیرانور نے ایک روز میں3 تحصلیوں کے ہنگامی دورے کئے ۔وہ تحصیل چک جھمرہ،بھوانہ اور اٹھارہ ہزاری گئے اور عوامی بہبود کے اقدامات اور میونسپل سروسز فراہمی اقدامات کا جائزہ لیا۔کمشنر کی زیر قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے تمام وسائل متعلقہ تحصیلوں میں لگاکر عوامی ریلیف کے اقدامات کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنرفیصل آباد ندیم ناصر،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان،ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اپنے اضلاع کی متعلقہ تحصیل میں تمام وسائل کے ہمراہ موجود رہے۔
تحصیل جھمرہ کے دورے پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ چوک کی بیوٹیفکیشن،قبرستان میں صفائی چیک، زیرتعمیر اے سی آفس کا دورہ،ریڑھی بازار کا معائنہ اور تحصیل ہسپتال کا وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران پیرا فورس،واسا،ستھرا پنجاب،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی کی مشینری شاہرات پر متحرک نظر آئی،لوکل گورنمنٹ، سیکرٹریز یونین کونسلز،فیسکو میونسپل سروسز کیلئے سرگرم رہا۔کمشنر نے ریڑھی بازار کو مزید منظم،چوکوں کی تزئین وبحالی کیلئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ٹی ایچ کیوز ہسپتال کا دورہ کرکے مریضوں کے علاج معالجہ،ادویات کی فراہمی،صفائی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے شاہراہوں پر پیچ ورک،گرین بیلٹس بحالی، سٹریٹ لائٹس فعال،لین مارکنگ،کیٹ آئیز،کروو سٹونز پینٹ،ٹریفک سگنلز فعال،زیبرا کراسنگ،پا رکس میں بینچز،گرین کور،لائٹنگ،پانی کے ذرائع، تجاوزات کا خاتمہ، سیوریج مسائل حل، اوپن ڈرینز کورڈ،آوارہ ڈاگز کی کلنگ پر عملدرآمد کے اہداف تفویض کئے اورمتنبہ کیا کہ اہداف کی تکمیل میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں،اسسٹنٹ کمشنر ہسپتالوں کے تسلسل سے وزٹ کریں ۔کمشنر نے بائی پاس روڈپر بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیااورستھرا پنجاب ٹیم کو صفائی،اسسٹنٹ کمشنر کو کروو سٹونز پینٹ،سٹریٹ لائٹس فعال،سیوریج مسائل حل کی ہدایت جاری کیں۔کمشنر نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کرکے گرین ایریا میں پودا لگایا۔ اور شہری خوبصورتی کے جاری اقدامات کو چیک کیا۔