دھندکے باعث وین ،ڈمپر ٹرک کاتصادم ،چار افراد زخمی
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ فیصل آباد روڈ پردھند کے باعث وین اور ڈمپر ٹرک کی ٹکر، چار افراد زخمی ہوگئے ۔
8ویں میل کے قریب مرغیوں سے لوڈ ہائی ایس ڈالا روڈ پر خراب کھڑا تھا کہ وین نے بریک لگائی دھند کی وجہ سے پیچھے سے آنے والے ڈمپر ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی۔حادثہ میں 13سالہ رضا،40سالہ صائمہ،35سالہ عذراپروین اور7سالہ مجتبیٰ زخمی ہو گئے ۔