پاسکو گودام پر چھاپہ ،گندم کی بوریوں میں مٹی کا انکشاف

پاسکو گودام پر چھاپہ ،گندم کی بوریوں میں مٹی کا انکشاف

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے کے ایس ایچ او اجمل اعوان کی زیر قیادت چھ رکنی ٹیم نے پاسکو گودام تاندلیانوالہ پر چھاپہ مارا، جہاں ابتدائی جانچ میں تقریباً تین ہزار گندم کی بوریوں میں گندم کے بجائے مٹی بھری ہونے کا انکشاف ہوا۔

اطلاع پر ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرکے سہیل ،شمشیر سمیت چار افراد حراست میں لے لیا، جن کا تعلق پاسکو سے بتایا جا رہا ہے ۔ گودام میں ہر قسم کی انٹری بند کر دی گئی جبکہ چھان بین کا عمل جاری ہے ۔ریکارڈ کے مطابق اس گودام میں اٹھارہ ہزار گندم کی بوریاں موجود ہونی چاہئیں ،ذخائر کی مکمل تصدیق کی جا رہی ہے ۔ چھاپے کے وقت پاسکو یا محکمہ فوڈ کا کوئی اعلیٰ افسر موقع پر موجود نہ تھا جبکہ متعلقہ افسر گودام آنے سے کتراتے دکھائی دیئے ۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں