سابقہ مقدمہ بازی پر اغوا کی کوشش، سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمہ بازی پر اغوا کرنے کی کوشش ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے میشم عباس نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مقدمہ بازی پر اسکے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ،سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔