آئمہ مساجد کواعزازیہ کارڈ زتقسیم
سمندری(نمائندہ دنیا)سمندری اور گردونواح میں آئمہ مساجد کوحکومت پنجاب کی جانب سے اعزازیہ کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا،
تحصیل افسروں نے تقریب میں آئمہ کرام کو اعزازیہ کارڈز دئیے ۔ اس موقع پر علما کا کہنا تھا کہ پہلی بار اعزازیہ دینے کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو جاتا ہے خیال رکھنے پر انکے مشکور ہیں۔