ٹوبہ کے نواحی گائوں میں انسدادِ تجاوزات آپریشن
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر صدف ارشاد کی زیر نگرانی نواحی چک نمبر 350 گ ب میں بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا۔
سرکاری زمینوں پر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر علاقہ مکمل طور پر کلیئرکرا لیا گیا،سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر صدف ارشاد نے اس موقع پر کہا تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔