صنعتی ترقی، اربن پلاننگ :انڈسٹریل ری لوکیشن کمیٹی قائم

 صنعتی ترقی، اربن پلاننگ :انڈسٹریل ری لوکیشن کمیٹی قائم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ نے فیصل آباد شہر میں پائیدار صنعتی ترقی اورلانگ ٹرم اربن پلاننگ کیلئے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ری لوکیشن کمیٹی قائم کردی۔

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی تحریک پر کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔کمیٹی سرکاری سطح پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس، سائزنگ ایسوسی ایشن،اپٹما اور سمال انڈسٹریزسے مشاورت اورجامع سروے کرکے صنعتی یونٹس کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے سلسلے میں سازگار آپریشنل ماحول کی فراہمی بارے تجاویز پیش کرے گی۔علاوہ ازیں مستقبل کیلئے مشترکہ روڈ میپ کی تیاری اور انڈسٹری کو شہر سے باہر صنعتی زونز میں مناسب انفراسٹرکچر، سہولیات اور مراعات کے ساتھ منتقل کرنے کیلئے بھی سفارشات مرتب کی جائینگی۔ منصوبہ بندی کا مقصد فضائی آلودگی،صنعتوں کے آلودہ پانی کی مینجمنٹ،ٹریفک مسائل اور عوامی صحت جیسے چینلنجز سے نمٹنا ہے ۔ڈی جی ایف ڈی اے کمیٹی کے کنوینئرہونگے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کمیٹی کے سیکرٹری،ممبران میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن،ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن،ڈائریکٹر لیبر،ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول،میونسپل آفیسر پلاننگ،جی ایم ٹیکنیکل فیڈمک،نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی سے وائس چانسلرکے نامزدنمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی رہائشی علاقوں سے فضائی وشور کی آلودگی اور زہریلا کیمیکل زدہ پانی چھوڑنے والی صنعتوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی کیلئے سروے کریگی۔ سٹیک ہولڈرز سے صنعتی زونز میں یونٹس منتقلی بارے مشاورت،انڈسٹری کی ری لوکیشن بارے جامع اور قابل عمل تجاویزاور مستقبل کی صنعتی ترقی کیلئے اراضی حصول اور منتقلی کا پلان وضع کرنا ٹی او آرزمیں شامل ہے ۔کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں