پی جی ایم آئی FMUکا Constituent Institute قرار
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)پوسٹ گریجوایٹ انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کو باضابطہ طور پر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی (FMU)کا Constituent Institute قرار دے دیا گیا ۔ اس حوالے سے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔
جسکے مطابق اس فیصلہ کے بعد پوسٹ گریجوایٹ انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی و انتظامی امور میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے دائرہ اختیار میں آ جائینگے جبکہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے متعلق ڈگری پروگرامز، امتحانات اور نصاب یونیورسٹی کی نگرانی میں چلائے جائیں گے ۔ حکومت پنجاب کے اس فیصلہ سے شہر میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم کو مزید فروغ ملے گا اور اس ادارہ کی وساطت سے طلبہ کو معیاری و منظم اور یونیورسٹی سطح کی تعلیمی سہولیات مل سکیں گی۔ اس حکومتی اقدام کو طبی تعلیم کے شعبہ میں مزید معاشرتی ترقی کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے ۔