سمندری:نالوں کی صفائی نہ ہونے پانی کرسچن قبرستان میں داخل
سمندری(نمائندہ دنیا)نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی کرسچن قبرستان میں داخل ہو گیا اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی روکنے کی کوششیں شروع کر دیں ۔
میونسپل کمیٹی کی غفلت سے کرسچن قبرستان کے نزدیک سے گزرنے والا نالہ میں بر وقت صفائی نہ کی گئی جس کی وجہ سے نالہ اورفلو ہو گیا اور نالے کا گندا پانی قبرستان میں داخل ہو رہا ہے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے قبرستان میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے مٹی ڈالنا شروع کر دی ہے اہل محلہ کا مطالبہ ہے کہ نالوں کی صفائی کی جائے ۔