چرچز کی سکیورٹی سخت اضافی نفری تعینات
چناب نگر (نامہ نگار)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی خصوصی ہدایات پر چناب نگر کے تمام چرچز پر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔
اضافی نفری تعینات کی گئی اور تمام چرچز پر فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ۔ ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنے علاقوں میں موجود چرچز کا وزٹ کریں، نفری کو چیک کریں اور سیکیورٹی انتظامات کی رپورٹ تیار کریں۔