جڑانوالہ:مہر بشیر لُڑکا کو 534 گ ب میں نمبرداری کا اختیار

جڑانوالہ:مہر بشیر لُڑکا کو 534 گ ب میں نمبرداری کا اختیار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )کمشنر فیصل آباد جہانگیر انور کی خصوصی ہدایت پر سیاسی و سماجی شخصیت مہر بشیر لُڑکا کو 534 گ ب میں نمبرداری کا اختیار دے دیا گیا۔

نمبرداری کے اعلان پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بڑی تعداد میں شہریوں نے مہر بشیر لُڑکا کو مبارکباد پیش کی۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مہر بشیر لُڑکا ایک متحرک، عوام دوست اور بااثر شخصیت ہیں اور ان کی نمبرداری سے علاقے کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ۔مہر بشیر لُڑکا نے اس موقع پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار ان پر کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے عوام کی خدمت، امن و امان کے قیام اور سرکاری امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے انجام دیں گے ۔مہر بشیر لُڑکا نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل ان کی اولین ترجیح ہوں گے اور وہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں