بھوانہ: ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کے تصادم میں 2 افراد زخمی
بھوانہ (نمائندہ دنیا )مین جھنگ چنیوٹ روڈ پر اڈا نلکا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی،
جس کے نتیجے میں سیف اللہ (25 سال) اور محمد خان (55 سال) شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔