واقعہ معراج النبیؐ اللہ کی نعمت اور جلیل القدر معجزہ :آصف رضا

 واقعہ معراج النبیؐ اللہ کی نعمت اور جلیل القدر معجزہ :آصف رضا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر اور ممبر ضلعی امن کمیٹی، پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے \"فلسفہ معراج سیمینار\" سے پارک ٹاؤن گٹ والا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

واقعہ معراج النبی ﷺ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور جلیل القدر معجزہ ہے ، جس کے ذریعے نبی کریم ﷺ کو جسمانی معراج کا اعزاز حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ معراج النبی ﷺ تمام نوع انسانی کے لیے تکمیل انسانیت کی جانب رجوع کی رات ہے اور اس واقعہ پر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تصدیق کر کے صدیق کا لقب پایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس معجزے کے ذریعے امت مسلمہ کے لیے نماز کا تحفہ عطا فرمایا، جس کی ادائیگی ہر مسلمان کو بھرپور طریقے سے کرنی چاہیے ۔پروفیسر رضا قادری نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو تمام انبیا علیہم السلام سے ممتاز کرنے کے لیے جسمانی معراج شعور کی حالت میں کروائی، جس میں آپ ﷺ راتوں رات مکہ مکرمہ، بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور پھر آسمانوں تک تشریف لے گئے ۔ سدرہ المنتہیٰ کا سفر انسانی عقل سے ماورا ہے ۔پختہ ایمان والے صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیروی کرتے ہوئے یہ واقعہ جسمانی سفر کے طور پر مانا جاتا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں