ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام 17جنوری کو منعقد ہوگا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تعاون سے ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام ہفتہ 17 جنوری 2026 کو صبح 10 بجے کلیم شہید انڈور سپورٹس کمپلیکس، ہال غلام محمد آباد فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔
ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد، ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیموں کے درمیان ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے ۔ یہ مقابلے انڈر 17 (U-17) اور انڈر 19 (U-19) کیٹیگریز کے پہلوانوں کے درمیان منعقد کیے جائیں گے ۔پروگرام کا مقصد باصلاحیت نوجوان پہلوانوں کی نشاندہی اور فیصل آباد ڈویژن کی ریسلنگ ٹیم کا انتخاب کرنا ہے ۔ منتخب ہونے والے پہلوان آئندہ اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کریں گے ۔ اس ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ۔