شہری کیخلاف جھوٹی درخواست دے کر رقم ہتھیا لی

شہری کیخلاف جھوٹی درخواست دے کر رقم ہتھیا لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی درخواست دے کر ہراساں کرتے ہوئے رقم ہتھیالی گئی۔

تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے صفدر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اس کی رقم واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے اس کے خلاف موٹر سائیکل چوری کی جھوٹی کاروائی شروع کر دی اور اسے ہراساں پریشان کرتے ہوئے اس کی رقم ہتھیا لی گئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں