لاؤڈ سپیکر پر غیر اخلاقی گانے چلانے والے 10 افراد پر مقدمہ

 لاؤڈ سپیکر پر غیر اخلاقی گانے چلانے والے 10 افراد پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)روڈ بلاک کر کے لاؤڈ سپیکر پر غیر اخلاقی گانے چلانے والے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے کنک بستی کے قریب ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر غیر اخلاقی گانے لاؤڈ سپیکر پر چلاتے ہوئے علاقہ مکینوں کا سکون تباہ کیا جا رہا تھا۔ جس سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا تھا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں