فتنہ الخوارج کا خاتمہ پوری قوم کی آواز:عبدالرشید حجازی

فتنہ الخوارج کا خاتمہ پوری قوم کی آواز:عبدالرشید حجازی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے ٹانک اور لکی مروت میں پولیس ٹیموں پر بم حملوں اور اورکزئی میں امن لشکر پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکاروں اور امن لشکر کے دو شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ پاکستان میں فتنہ الخوارج کا خاتمہ پوری قوم کی متفقہ آواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو مشترکہ پیغامِ پاکستان کے مشن پر ٹھوس بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملک میں قیامِ امن کے لیے پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں