شہر میں صفائی مہم تیز، 400سے زائد ویسٹ کنٹینرز پینٹ

 شہر میں صفائی مہم تیز، 400سے زائد ویسٹ کنٹینرز پینٹ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ کی زیرِ نگرانی صاف ستھرے ماحول کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف ڈبلیو ایم سی) کے زیرِ اہتمام ویسٹ کنٹینرز کو پینٹ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ، جس کے تحت اب تک 400 سے زائد کنٹینرز کو رنگ کیا جا چکا ہے ۔ایف ڈبلیو ایم سی کے مطابق مجموعی طور پر 2300 ویسٹ کنٹینرز کو پینٹ کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی نے بتایا کہ ٹھیکیدار کو روزانہ 200 کنٹینرز پینٹ کرنے کا ہدف تفویض کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے یہ اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں