مسلح افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ ، خوف و ہراس
گھر کا دروازہ تباہی کا شکار بن گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی گئی۔تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے گھر کے بیرونی دروازے پر فائرنگ کر دی۔ جس سے نہ صرف گھر کا دروازہ تباہی کا شکار بن گیا بلکہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔