چنیوٹ: فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، جر مانے

چنیوٹ: فوڈ اتھارٹی ٹیموں  کا کریک ڈاؤن، جر مانے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 52 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ 142 انسپکشنز مکمل کیں۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ چھ کلو ایکسپائرڈ مصنوعات اور بھاری مقدار میں زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس کو تلف کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں