ایکسپائر اشیاتلف ،فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری ،1 لاکھ 4ہزار کے جرمانے
چنیوٹ،بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)چنیوٹ میں 11فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 4ہزار کے جرمانے ،90فوڈ پوائنٹس اور دودھ سپلائرز اور 4200لٹر دودھ کی چیکنگ۔۔۔
بھاری مقدار میں ممنوعہ اور ایکسپائر اشیاتلف،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر جرمانے اورمزید بہتری کیلئے ناشتہ اور فوڈ پوائنٹس کو تفصیلی اصلاحی نوٹس بھی جاری کئے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا نے بتایا کہ ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن استعمال کرنے پر جرمانے کئے گئے ۔ کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا۔انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔