ٹیکسی ڈرائیوردورانِ سفر شہری کا قیمتی سامان لے اڑا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹیکسی ڈرائیور نے شہری کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شعیب نامی شہری نے۔۔۔
پولیس کو بتایا کہ وہ پرائیویٹ ٹیکسی میں سفر کرتے ہوئے حمید پیلس کے قریب پہنچا تو ٹیکسی ڈرائیور اسکی چادر، کیمرے، پاور بینک، لائٹس اور دیگر قیمتی سامان لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔