جھنگ:گھر یلو جھگڑے پر خاتون کی تیزاب پی کر خود کشی
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ سرگودھا روڈ پاتوآنہ میں گھر یلو جھگڑے پر خاتون نے تیزاب پی کر خود کشی کر لی۔
پاتوآنہ میں میاں اور بیوی میں جھگڑا ہو گیاجس پر 30سالہ رضیہ نے طیش میں آ کر تیزاب پی لیاجس سے اسکی حالت خراب ہو گئی۔ ڈسڑکٹ ہیڈ اکوٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئی۔خاتون کے 3بیٹے اور دوبیٹیاں تھیں جسکی نمازجنازہ اداکر دی گئی۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔