پولیس کا فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ ،5مرد اور 6عورتیں گرفتار
بھوانہ(نمائندہ دنیا )پولیس کا فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ ،5مرد اور 6عورتوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی سرکل بھوانہ آصف خان اور ایس ایچ او رضوان بالا نے تین ٹیمیں تشکیل دیں۔۔۔
اہلکاروں نے بھوانہ سٹی میں مختلف مقامات پر فحاشی کے اڈوں پر چھاپے مار کر رنگ رلیاں مناتے ہوئے پانچ مرد اور چھ عورتوں کو گرفتار کر لیا ،شہر کی سب سے بڑے اڈے چلانے والی 2نائکہ منو قصائن اور عاصمہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سماجی حلقوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہاہے۔