امانت رکھوائے گئے لاکھوں روپے کے زیورات ہضم کرلئے

امانت رکھوائے گئے لاکھوں روپے  کے زیورات ہضم کرلئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ہضم کرلئے گئے۔

تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مریاں نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے پاس قریبی اور رشتہ داری کے تعلقات پر لاکھوں کے زیورات بطور امانت رکھوائے گئے ۔ جو ملزم نے مقرر ہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کرلئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں