شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے تمام ٹرک اڈے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے تمام ٹرک اڈے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے تمام ٹرک اڈے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اڈوں کو باہر منتقل کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں سروے کا عمل شروع کر دیا گیا، نقشہ تیار کرنے کے بعد بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،اڈوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے تھے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر قائم ٹرک اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر کے اہم بازاروں میں ایک سو سے زائد دکانیں اور کمروں میں ٹرک اڈے قائم ہیں، جو ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈال رہے ہیں اور روزانہ کے معمولات میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انتظامیہ نے ان اڈوں کو باہر منتقل کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں سروے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ سروے کے بعد مکمل نقشہ تیار کیا جائے گا اور اس کے مطابق بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرک اڈوں کی وجہ سے اکثر اوقات سڑکیں بلاک رہتی ہیں اور ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ، جس سے شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو آسان آمدورفت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں