نواں شہر چمن چوک شورکوٹ سے خواجہ سراکی لاش برآمد
شورکوٹ(نمائندہ دنیا)نواں شہر چمن چوک شورکوٹ سے 40 سالہ نامعلوم خواجہ سراکی لاش برآمد، وہ خالی دکان میں مردہ حالت میں پڑا تھا۔۔۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کوٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا ۔تھانہ شورکوٹ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔