حساس اداروں کی یونیفارم پہن کر ویڈیوز بنانیوالا گرفتار
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل کرنیوالا فراڈ میں بھی ملوث نکلا،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حساس اداروں کی یونیفارم پہن کر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام آباد کے علاقے لطیف چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جسکی جانب سے مبینہ طور پر خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے یونیفارم پہن کر تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھیں اور شہریوں کو جھانسہ دے کر ان سے فراڈ بھی کیا جاتا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔