مرحوم تاجر رہنماکے داماد سمیت 5 عزیزواقارب سپردِ خاک

مرحوم تاجر رہنماکے داماد سمیت 5 عزیزواقارب سپردِ خاک

شیخ عدیل ودیگرکی نمازِ جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات شریک ،لواحقین سے تعزیت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد کی معروف دینی و کاروباری شخصیت حافظ ایوب (مرحوم )مندر گلی والے کے داماد شیخ عدیل احسان ، انکی چچی اور تین بیٹیوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔مرحومین کی نماز جنازہ ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گراؤنڈ کی جامع مسجد میں حافظ مسعود عالم نے پڑھائی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات ، مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے ذمہ داران و کارکنان ، کاروباری حضرات ، عزیز واقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

دریں اثنا ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ عبد الرشید حجازی ، ضلعی ناظم قاری ارشد ، حبیب اللہ عطار ، خالد محمود اعظم آبادی ، مولانا عبد الشکور کاظم ، قاری بشیر عزیزی ، حبیب الرحمٰن بٹ ، مولانا اسماعیل سلفی، حافظ عبد الرحمن عابد ، قاری اکرم عاصم ، شیخ قاسم ، حافظ ولید خالد ، ہارون ہاشم ، حافظ عمر فاروق ارشد ، میاں طیب و دیگر نے شادمان کالونی کے رہائشی خاندان کے المناک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے کہا اس دلخراش واقعہ سے پورے شہر کی فضا سوگوار ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہے اورمرحومین کیلئے دعائے مغفرت ، زخمی افراد کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں