بہنوئی نابالغ سالی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کرفرار
سالی کوموٹر سائیکل پر بھائی کے گھر لیجانے کے بہانے راستے میں درندگی جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون اغوا کے بعد ہوس کانشانہ بن گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بہنوئی نے نابالغ سالی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاجبکہ ملزموں نے جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو بھی مبینہ اغوا کے بعد درندگی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے چک نمبر 283 گ ب میں نسیم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسکی 13 سالہ بیٹی کو اسکے بھائی کے گھر لے جانے کے بہانے موٹر سائیکل پر ساتھ لے گیا اور راستے میں اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں تاج نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی کو ملزم نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ بچیانہ کے علاقے چک نمبر 563 گ ب سے ملزم نے مزمل کی اہلیہ کو اغواکے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر اپنی ہوس کانشانہ بناڈالا۔ پولیس نے مقدماتے درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی۔